راولپنڈی میٹرو بس میں خوفناک آگ بھڑکنے کی وڈیو سامنے آگئی۔ گاڑی جل کر راکھ
مسافر محفوظ رہے۔ چند روز میں دوسراواقعہ
May 23, 2026 · امت خاص
چند روز کے دوران راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کادوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک اور میٹرو بس جل کر راکھ ہو گئی ۔
یہ واقعہ سیکرٹریٹ سے صدر جانے والی میٹرو بس میں سکستھ روڈ اسٹیشن پر پیش آیا۔
تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جس کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو عملہ نے آگ پر قابو پایا، تاہم بس مکمل جل گئی ۔
ڈرائیور نے بروقت گاڑی خالی کرا لی تھی۔
قبل ازیں 15 مئی کو بھی ایک بس کے انجن کو آگ لگنے سے گاڑی میں دھواں بھر گیا تھا اور مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائی تھیں
ٹیگز: