راولپنڈی میں پہلی بار ایک خاتون ڈرائیور کو تاریخی اعزاز حاصل
دیگر خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر
May 23, 2026 · کامیابی کی داستاں
راولپنڈی کی پہلی خاتون نے ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حمیرا نصیر نے میرٹ پرایچ ٹی وی کمرشل ٹیسٹ پاس کیا۔
حمیرا نصیر راولپنڈی ٹریفک پولیس سے ایچ ٹی وی ا ئسنس حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ خاتون امیدوار نےراولپنڈی ٹریفک پولیس کے شفاف لائسنسنگ نظام کو سراہا۔
سی ٹی او راولپنڈی نے ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی خاتون کو دیگر خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔ان کا کہناہے کہ خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
ٹیگز: