روٹ ٹو مکہ حج آپریشن مکمل۔3 لاکھ 88 ہزار عازمین حج نے فائدہ اٹھایا
وژن 2030 سے ہم آہنگ پِلگِرم ایکسپیریئنس پروگرام‘ کے تحت وزارتِ داخلہ کی کوششوں کا کلیدی حصہ ہے
سعودی وزارت داخلہ نے اس سال حج سیزن کے لیے مکہ روٹ انیشیٹیو کے کامیاب اختتام کا اعلان کیا ہے۔
10 ممالک کے 17 ائیرپورٹس پر کام کرنے والے اس لاجسٹک پروگرام نے ایک ہزار 227 مخصوص پروازوں کے ذریعے تین لاکھ 88 ہزار 694 عازمین حج کو پری کلیئرنس اور سعودی عرب آمد میں سہولت فراہم کی۔2017 میں شروع کیے جانے والے مکہ روٹ انیشیٹیو تمام دستیاب وسائل کا استعمال کرتا ہے تاکہ عازمین کے لیے حج کے سفر کو ان کے اپنے ملکوں سے آسان بنایا جا سکے۔
روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ ’پِلگِرم ایکسپیریئنس پروگرام‘ کے تحت وزارتِ داخلہ کی کوششوں کا کلیدی حصہ ہے۔ایک مربوط نظام کے تحت کام کرتے ہوئے جس میں متعدد ادارے شامل ہیں یہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے تمام عازمین کے لیے ایک ہموار اور محفوظ حج کو یقینی بناتا ہے۔
اس سال سینیگال اور برونائی دارالسلام تک وسعت دی گئی ہے۔ مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ، کوٹ ڈی آئیوائز اور مالدیپ اس پروگرام میں پہلے ہی شامل ہیں۔جدید انفرا سٹرکچر جس میں 38 سروس سٹیشنز، 60 موبائل یونٹس اور مصنوعی ذہانت سے لیس 120 موبائل کاونٹرز شامل ہیں کے ذریعے خدمات فراہم کی گئیں۔
خصوصی ٹیگنگ کا بندوبست بھی اسی ’روٹ ٹو مکہ‘ انیشیٹیو کے تحت کیا جاتا ہے۔جدہ اور مدینہ لینڈنگ کے بعد عازمین معمول کی امیگریشن اور جانچ اور سامان وصولی کے مراحل سے گزرے بغیر مخصوص ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنی رہائش تک پہنچتےہیں جبکہ حکام ان کا سامان برارہ راست ان کے کمروں تک پہنچا دیتے ہیں۔