اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے دس دیہات خالی کرنے کا حکم

حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر‘ فوج کو ان کے خلاف ’سخت کارروائی کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ ترجمان

May 24, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

بیروت: اسرائیلی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان کے 10 دیہات کے رہائشیوں کو ’فوری طور‘ پر علاقے سے نکل جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

آئی ڈی ایف کے عربی زبان کے ترجمان اویخائے ادرعی نے ایکس پر کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر‘ فوج کو ان کے خلاف ’سخت کارروائی کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل نے 15 مئی کو جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق کیا تھا اور فریقین کے درمیان جون کے آغاز میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونا تھے۔

اویخائے ادرعی نے متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو خالی کر دیں اور کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔

ادھر امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود گزشتہ ماہ اس کے نفاذ کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔