ہر محاذ پر خطرات کے خلاف آزادانہ طور پر کارروائی کرنے کا حق برقرار رہے گا، اسرائیلی وزیر اعظم

امریکہ، اسرائیل کو اس مفاہمتی یادداشت سے متعلق مذاکرات پر مسلسل آگاہ کر رہا ہے،اسرائیلی عہدیدار

May 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ اسرائیل لبنان سمیت ہر محاذ پر خطرات کے خلاف ’آزادانہ طور پر کارروائی کرنے کا حق برقرار رکھے گا۔

ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق امریکہ، اسرائیل کو اس مفاہمتی یادداشت سے متعلق مذاکرات پر مسلسل آگاہ کر رہا ہے، جس کا مقصد ’آبنائے ہرمز کو کھولنا اور متنازع نکات پر حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنا‘ ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے مزید کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے اور اس کی سرزمین سے تمام افزودہ یورینیم ہٹانے کے اپنے مستقل مؤقف پر سختی سے قائم رہیں گے اور ان شرائط کو تسلیم کیے بغیر کسی حتمی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی یہ بات کہہ چُکے ہیں کہ جب تک ’جوہری خطرہ‘ مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، ایران کے ساتھ کوئی حتمی معاہدہ ممکن نہیں۔