گوادر پورٹ پر بین الاقوامی شپنگ سرگرمیاں بڑھنے لگیں

گوادر پورٹ پر بڑے جہازوں کی آمد جاری، ترقی کی نئی مثال قائم

May 25, 2026 · کامرس

گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ کارگو لے کر آنے والا پانچواں بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا ہے۔ ہانگ کانگ سے آنے والا 12.8 میٹر ڈرافٹ والا بڑا جہاز کامیابی سے گوادر پورٹ پر پہنچا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران آٹھ بڑے بحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوچکے ہیں، جس سے بندرگاہ کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایم وی “بی جیا شان” نامی جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اپنی قدرتی ڈیپ سی صلاحیت کے باعث دنیا کے بڑے سے بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور مسلسل بڑے جہازوں کی آمد اس کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔
وزیر بحری امور کے مطابق گوادر پورٹ کی ڈیپ ڈرافٹ صلاحیت ایک بار پھر ثابت ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گوادر پورٹ پر 53 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کیا گیا، جس میں 53 ہزار 277 میٹرک ٹن اسٹیل بلٹس اتارے گئے ہیں۔