اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ لبنانی صدر
مذاکرات کو رعایت نہیں بلکہ قومی حق کی توثیق قرار دیا گیا
لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مکمل انخلا اب بھی لبنان کی اولین ترجیح ہے۔
لبنانی صدر نے “ریزیسٹنس اینڈ لبریشن ڈے” کے موقع پر ایک بیان جاری کیا، جو سال 2000 میں اسرائیل کے 22 سالہ قبضے کے خاتمے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
جوزف عون نے کہا کہ اس سال یہ دن ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جب اسرائیل اب بھی جنوبی لبنان کے بعض دیہات پر قابض ہے اور حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکمل اسرائیلی انخلا تک پہنچنا ایک مستقل قومی مطالبہ ہے اور لبنانی ریاست اس مقصد کے لیے مذاکرات کے ذریعے کوشش کر رہی ہے۔
ان کے مطابق یہ مذاکرات کسی قسم کی رعایت یا ہتھیار ڈالنے کے مترادف نہیں ہوں گے بلکہ یہ لبنان کے اس حق کی توثیق ہیں کہ وہ اپنی سرزمین اور خودمختاری کا مکمل تحفظ کرے اور اپنی فوج اور قانونی سکیورٹی اداروں کے ذریعے اپنی عملداری قائم کرے۔