چینی کرنسی یوآن امریکی ڈالر کے مقابلے میں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایران جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھلنے کی امیدوں سے مارکیٹ میں بہتری

May 25, 2026 · کامرس

چین کی کرنسی یوآن امریکی ڈالر کے مقابلے میں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ اضافہ ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق ممکنہ معاہدے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے کی امیدوں کے باعث سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک چینی بینک کے ٹریڈر نے کہا کہ فی الحال آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمدورفت کو مکمل طور پر بحال کرنا مشکل ہوسکتا ہے، تاہم اگر معمولی بحالی بھی ہوتی ہے تو یہ مالیاتی منڈیوں کیلئے مثبت پیش رفت ہوگی۔