جنوبی لبنان پر اسرائیلی شدید بمباری۔ متعدد قصبے نشانہ

اسرائیلی حملوں میں شدت، جنوبی لبنان کے مختلف علاقے متاثر

May 26, 2026 · بام دنیا

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے شدید بمباری اور گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ لبنان کی قومی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے ارنون،بحمراشقیف،زوطر الشرقیہ اور میفدون کے علاوں پر اسرائیلی افواج کی جانب سے شدید توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نبطیہ ضلع میں واقع تاریخی مقام بوفورٹ کیسل کے اطراف تک بھی گولہ باری کے اثرات پہنچے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ قصبہ مایفادون پر علی الصبح سے اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جنوبی لبنان کے ضلع صور کے علاقوں شاہور اور صریفہ کو بھی گولہ باری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پیر کے روز بھی جنوبی لبنان کے اضلاع صور اور نبطیہ سمیت مغربی بقاع وادی کے علاقے مشغرہ میں اسرائیلی حملوں کی متعدد لہریں رپورٹ کی گئی تھیں۔
الجزیرہ کے نمائندوں کے مطابق جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں کوثریات الرز، کفر اور مجدال سلام پر بھی اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے ہیں، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔