متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں 17 مئی کو براکہ جوہری بجلی گھر پر ڈرون حملے پر ’’شدید تشویش‘‘ کا اظہار کیا گیا۔
اقوام متحدہ میں یو اے ای کے مشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر واضح کیا ہے کہ یو اے ای میں شہریوں اور شہری تنصیبات، خصوصاً پرامن جوہری مراکز پر حملوں اور حملوں کی دھمکیوں کا فوری اور مستقل خاتمہ ہونا چاہیے۔
یو اے ای کے مشن نے مزید کہا کہ اس ’’جارحیت‘‘ کے ذمہ دار عناصر، بشمول پراکسی نیٹ ورکس کے ذریعے کارروائیاں کرنے والوں، کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ اس سے قبل یو اے ای کی وزارت خارجہ نے عراق پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین سے ہونے والی دشمنانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔