صدرِ مملکت آصف زرداری نے عیدالاضحیٰ کی نماز نواب شاہ میں اداکی
عیدالاضحیٰ کے موقع پر زرداری ہاوس نواب شاہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کی نماز زرداری ہاوس نواب شاہ میں ادا کی۔
بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ صدرِ مملکت نے نمازِ عید کے بعد شہریوں اور عمائدین سے عید ملی۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر زرداری ہاوس نواب شاہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری، ضیاءالحسن لنجار اور عاشق حسین زرداری نے بھی زرداری ہاوس میں نمازِ عید ادا کی۔
میئر نواب شاہ رشید بھٹی، ڈپٹی میئر مبشر آرائیں، منتخب نمائندوں اور اعلیٰ افسران نے بھی عیدالاضحیٰ کی نماز میں شرکت کی۔