وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کی مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن استحکام کےلئے پیش رفت پر گفتگو

May 27, 2026 · بام دنیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے نیویارک میں ملاقات کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کےلئے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کےلئے پاکستان کی کوششوں سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات، تنازعہ جموں و کشمیر، افغانستان اور فلسطین سمیت کئی اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور اقوام متحدہ کے وسیع ایجنڈے میں پاکستان کی فعال شمولیت اور تعاون کو سراہا۔