ایران میں قید 10 بھارتی ملاح رہا کر دیے گئے
یہ ملاح اب رہا ہو چکے ہیں اور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ بھارتی حکام
بھارت کے بحری حکام نے اعلان کیا ہے کہ جولائی 2025 سے ایران میں قید 10 بھارتی ملاح ’مسلسل سفارتی کوششوں‘ کے بعد رہا کر دیے گئے ہیں۔
انڈیا کے ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ نے بتایا کہ گذشتہ سال ایرانی بحریہ نے جہاز ایم وی ہاربر فینکس کو اپنی تحویل میں لیا تھا اور جہاز پر سوار عملے کو قید کر لیا تھا۔
ایک بیان میں کہا کہ ’یہ ملاح اب رہا ہو چکے ہیں اور مکمل طور پر محفوظ ہیں، انھیں جلد از جلد انڈیا واپس بھیجنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ نے عملے کی گرفتاری یا جہاز کی ضبطی کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
جہازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق، یہ بحری جہاز ایک آئل ٹینکر ہے جو پیٹرولیم مصنوعات لے جا رہا تھا اور پالاؤ کے پرچم تلے رجسٹرڈ ہے۔