رمی کے دوران وسیم اکرم کا غیر سنجیدہ انداز تنقید کا نشانہ بن گیا

اسی کامیاب باؤلر کے کسی بیٹسمین کو بولڈ کرتے وقت ہدف پانے کے جوشیلے انداز سے سلیبریٹ کرتے دکھائی دئے

May 27, 2026 · اسپورٹس

پاکستان کے مایۂ ناز کرکٹر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے رمی جمرات یعنی شیاطین کو پتھر مارتے وقت ایک پروفیشنل باؤلر کے انداز میں پورے جوش کے ساتھ شیطان کو کنکری ماری اور آخر میں اپنے جذبے کا اظہار بھی اسی کامیاب باؤلر کے کسی بیٹسمین کو بولڈ کرتے وقت ہدف پانے کے جوشیلے انداز سے سلیبریٹ کرتے دکھائی دئے۔
اب یہ ویڈیو متعدد ذرائع سے وائرل ہوچکی ہے اور جتنے منہ اتنے تبصرے۔ بلکہ یہ کہئے کہ جتنے فیس بک اکاؤنٹس اتنے تبصرے۔
تبصرے کیا تھے… اعتراضات اور اس طرح کے رویے سے اجر ضائع کرنے کی باتیں۔
وسیم اکرم کا شیطان کے خلاف جوش اپنی جگہ لیکن یہ بات اپنی جگہ اہم ہے کہ حج کے ارکان میں سے ایک رکن رمی جمرات بھی اسی سنجیدگی کا متقاضی ہے جیسے دیگر ارکان ۔
اور اسے سنت نبویؐ اور اس رکن کی روح کے مطابق ادا کرنا ہی مناسب ہے۔ یہ اپنے رب کے سامنے حاضری کا موقع اسے راضی کرنے کے لمحات ہیں۔ اس کے پیارے رسولؐ کی پیروی اور سنجیدگی ہی زیبا ہے۔
دوسری طرف جو برادران اسلام اس کو دیکھ کر معترض ہیں ان کا اعتراض بجا۔ لیکن وفور جذبات اور بے قابو جوش بھی قابل اصلاح ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہم کسی کی غلطی، بھول، غفلت اور کسی وقتی جذبے سے مغلوب ہوجانے والے اپنے مسلمان بھائی کو کسی مناسب انداز اور الفاظ سے اصلاح نہیں کر سکتے؟ کیا ہم سب کے آقاﷺ نے نہیں فرمایا کہ ” “الدین النصیحة “” یعنی “دین خیرخواہی کا نام ہے”۔۔۔۔۔؟
تو کیا ہمیں توجہ دلاتے وقت خیرخواہی کا انداز نہیں اختیار کرنا چاہئے؟
تھوڑا نہیں مکمل طور پر اور ہر وقت ہم سب کے سوچنے کا معاملہ ہے۔