ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، جو اس وینیو پر کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بھی ہوگا۔

May 28, 2026 · اسپورٹس

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں دو ٹیسٹ میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، جو اس وینیو پر کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بھی ہوگا۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ حلقوں کے مطابق اس سیریز کو اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔