بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔اقوام متحدہ کی نئی ہدایات

ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مؤثر اقدامات، سخت نگرانی اور جوابدہی کو یقینی بنانے پر زور

May 30, 2026 · بام دنیا

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بچوں کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے حکومتوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مؤثر اقدامات، سخت نگرانی اور جوابدہی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
ایک بیان میں وولکر ترک نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا بچوں کو تعلیم، سماجی روابط اور تخلیقی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرتی ہے، تاہم اسی کے ساتھ انہیں سلامتی، رازداری اور ذہنی و جسمانی صحت سے متعلق سنگین خطرات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لامتناہی اسکرولنگ، خودکار ویڈیو پلے اور مسلسل نوٹیفکیشنز جیسی خصوصیات بچوں کو زیادہ دیر تک آن لائن رکھنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں، جو ان کی فلاح و بہبود پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔