پاکستانی فری لانسرز نے نو ماہ میں 95 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی زرمبادلہ کمایا۔اسٹیٹ بینک

مالی سال کے اختتام تک حاصل ہونے والی آمدن ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

May 30, 2026 · کامرس

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران پاکستان میں فری لائنسنگ کے ذریعے آمدن میں 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک فری لانسنگ کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستانیوں نے فری لانسنگ کے ذریعے 95 کروڑ ڈالر مالیت کا غیر ملکی زرمبادلہ کمایا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کے شعبے میں جولائی سنہ 2025 سے اپریل سنہ 2026 کے دوران 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کی غیر ملکی آمدن ہوئی جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران فری لانسنگ سے حاصل آمدن میں 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس طرح فری لانسنگ سے حاصل آمدن میں 49 فیصد آضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ماہرین کے کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی رسائی نے نوجوانوں کے لیے آن لائن پلیٹ فارم کے آمدن کے وسیع مواقع میسر آئے ہیں۔
پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ’فری لانسرز کی آمدن میں مختلف فری لانسنگ پلیٹ فارمز جیسے اپ ورک، فائیویر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی فری لانسرز کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے باعث ممکن ہوا ہے۔