مصر کا لبنان سے اظہار یکجہتی ۔اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ
لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔وزیر خارجہ
May 31, 2026 · بام دنیا
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے لبنانی وزیراعظم نوّاف سلام سے ٹیلیفونک گفتگو میں لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
عبدالعاطی نے مصر کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تمام لبنانی علاقوں سے مکمل طور پر انخلا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی خودمختاری کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
مصری وزیر خارجہ نے لبنانی فوج کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلحہ رکھنے کا اختیار صرف لبنانی ریاست کے پاس ہونا چاہیے اور حزب اللہ سمیت کسی دوسرے گروہ کو مسلح نہیں ہونا چاہیے۔