انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست
پاکستانی ٹیم نے میچ میں بھرپور مقابلہ کیا اور دو گول بھی کیے، لیکن حریف ٹیم برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔
جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف 3 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، تاہم ملائیشیا نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستانی ٹیم نے میچ میں بھرپور مقابلہ کیا اور دو گول بھی کیے، لیکن حریف ٹیم برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔
قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا اگلا میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں چین کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا تھا۔
یاد رہے کہ انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے مقابلے جاپان میں جاری ہیں، جہاں ایشیا کی بہترین جونیئر ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔