اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر جرمنی کا اظہارِ تشویش

جنوبی لبنان میں کشیدگی بڑھ گئی، یورپی ممالک کا اظہار تشویش

June 1, 2026 · بام دنیا

جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان واڈی فول نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں پیش قدمی تشویشناک صورتحال اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کی طرف واپس آئیں اور کشیدگی کو کم کریں۔

برطانیہ کی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور بنیادی انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بھی تمام فریقین سے جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ کہا کہ حزب اللہ کو اسرائیل پر حملے بند کر کے ہتھیار ڈالنے چاہئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک اہم پہاڑی علاقے اور تقریباً 900 سال پرانے تاریخی قلعے پر قبضہ کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے تقریباً 20 فیصد حصے، جو تقریباً 2000 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے، پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔