پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

June 3, 2026 · کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

آج کے کاروبار کے دوران انڈیکس کم از کم 1 لاکھ 69 ہزار 932 پوائنٹس تک نیچے گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ 71 ہزار 12 پوائنٹس تک بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔