13 ایرانی بیلسٹک میزائل اور 17 ڈرون تباہ کیے، ہلاک شخص انڈین شہری ہے، کویتی وزارتِ دفاع
ایرانی حملوں میں کویت انٹرنیشنل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر عام شہری اور عام تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ،کرنل سعود العطوان
فائل فوٹو
کویت سٹی: کویت کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ بدھ کو علی الصبح اس کی مسلح أفواج نے ایرانی حملوں کے دوران 13 بیلسٹک میزائلوں اور 17 ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔
سرکاری خبر ایجنسی کویت نیوز کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل سعود العطوان کا کہنا تھا کہ ان کی مسلح افواج نے 13 بیلسٹک میزائلوں کو اپنی فضائی حدود میں کچھ ’رہائشی علاقوں کے اوپر‘ تباہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کا ملبہ گرا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں میں کویت انٹرنیشنل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر عام شہری اور عام تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک انڈیا شہری ہلاک ہوا، متعدد لوگ زخمی ہوئے اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔
خیال رہے بدھ کی صبح کویت اور بحرین کی حکومتوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
کویت اور بحرین کی جانب سے یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد ایران نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’امریکی اڈوں اور ہیلی کاپٹروں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانا جوابی کارروائی کے طور پر تھا۔‘