پانچ ممالک کی چین کو جاسوسی کے الزام پر وارننگ
چین ملازمت کے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے
پانچ ممالک کی چین کو جاسوسی کے الزام پر وارننگ
امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے چین پر جاسوسی کے الزامات کے بعد اسے باضابطہ وارننگ جاری کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ طور پر چین کو یہ وارننگ دی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین ملازمت کے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے مبینہ طور پر جعلی ملازمتوں کی پیشکش اور فرضی پروفائلز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ان سرگرمیوں کے ذریعے مخصوص افراد کو نشانہ بنا کر ان سے خفیہ اور حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔