امریکا ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع نہیں کرے گا،امریکی اخبار

موجودہ صورتحال میں ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی کے سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ سے گریز کیا جا رہا ہے

June 4, 2026 · بام دنیا

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو براہِ راست نشانہ نہیں بنایا جاتا، امریکا ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی کے سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ سے گریز کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات اور سیاسی حل کے ذریعے تنازع کم کرنے کے خواہاں ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ اگر امریکی افواج پر مہلک حملہ نہ ہوا تو واشنگٹن کسی بڑے فوجی آپریشن سے گریز کرے گا، جبکہ ایران کے ساتھ معاہدے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔