ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی

نیتن یاہو کے بیٹے یائر کو امریکا سے بے دخل کرنے اور خاندانی اثاثے منجمد کرنے کی دھمکیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

June 4, 2026 · بام دنیا

عرب میڈیا میں ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان مبینہ کشیدگی کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بعض مطالبات نہ ماننے کی صورت میں جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔ اس کے علاوہ نیتن یاہو کے بیٹے یائر کو امریکا سے بے دخل کرنے اور خاندانی اثاثے منجمد کرنے کی دھمکیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اہلیہ سارا نیتن یاہو سے رابطہ کر کے اپنے شوہر کو مطالبات ماننے پر آمادہ کرنے کا کہا۔

اسرائیلی کاروباری شخصیت کے دعوے کے مطابق سارا نیتن یاہو نے اپنے شوہر پر شدید دباؤ ڈالا، جبکہ بعد ازاں نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ سے رابطہ کیا۔