برطانیہ،سکولوں میں موبائل فون پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
چلڈرنز ویل بینگ اینڈ سکولز بل کے تحت اس فیصلے کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے
برطانوی حکومت نے سکولوں میں موبائل فونز پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لیے فون کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرِ تعلیم بیرونس جیکی اسمتھ نے لارڈز میں خطاب کے دوران کہا کہ چلڈرنز ویل بینگ اینڈ سکولز بل کے تحت اس فیصلے کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے، جس سے پہلے ہی کئی سکولوں میں نافذ پابندی کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایجوکیشن سیکرٹری بریجٹ فلپس پہلے ہی رواں سال کے آغاز میں طلبہ کو پورے دن اسمارٹ فونز سے دور رکھنے کی ہدایات جاری کر چکی ہیں۔
اس کے علاوہ سکاٹ لینڈ میں 2024 سے جاری ہدایات کے بعد ہیڈ ٹیچرز کو سکولوں میں موبائل فون پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہے، جس پر مختلف تعلیمی اداروں میں عمل کیا جا رہا ہے۔