سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا
بی سی سی آئی، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد نئے کپتان کے تقرر کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے جبکہ خراب فارم کی وجہ سے انہیں ٹیم سے بھی باہر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراونڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے چند ماہ بعد یہ بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، جو آئندہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں سے قبل سامنے آیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد نئے کپتان کے تقرر کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بھارتی بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق سوریا کمار یادیو کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹیم کو نئے قائد کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔
رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو کی بیٹنگ فارم بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی، اور وہ گزشتہ سیزن میں 13 اننگز میں 20.76 کی اوسط سے صرف 270 رنز بنا سکے۔
یاد رہے کہ 2024 کے ورلڈ کپ کے بعد روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔