پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1000 پوائنٹس سے زائد اضافہ

انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

June 4, 2026 · کامرس

کراچی میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 831 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔