حنیف عباسی کیخلاف پارلیمنٹ میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر شہری کیخلاف مقدمہ
حساس مقام پر داخل ہو کر توہین آمیز ویڈیو بنانے کا الزام، ملزم کی تلاش جاری
June 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو
وفاقی وزیر حنیف عباسی پر الزامات کے معاملے میں الزام لگانے والے شہری کے خلاف سینیٹ کے سیکیورٹی سارجنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں دو سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق ملزم نے حساس مقام پر بغیر اجازت داخل ہو کر ممبر اسمبلی کے خلاف توہین آمیز ویڈیو ریکارڈ کی۔
پولیس نے سینیٹ سیکیورٹی سارجنٹ کی مدعیت میں درج مقدمے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم کی گاڑی کچھ دیر تک پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود رہی۔