اسرائیلی وزیرِ دفاع کا جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے سیکیورٹی بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیل کاٹز
June 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
تل ابیب:اسرائیل وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں اپنی زمینی کارروائیاں جاری رکھے گا اور جنوبی لبنان سے انخلا کرنے والے رہائشی ابھی اپنے گھروں کو واپس نہ جائیں۔
جمعرات کو ایک بیان میں اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے سیکیورٹی بفر زون میں موجود رہے گی، بشمول بیفورٹ کیسل کا علاقہ، جو 900 سال پرانا قلعہ ہے جس پر اسرائیل نے سنیچر کو قبضہ کیا تھا۔
اسرائیل کاٹز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بدھ کو اسرائیل اور لبنان نے امریکہ کی حمایت کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک میں جنگ بندی کا یہ معاہدہ دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کی جانب سے حملوں کے ‘مکمل خاتمے’ سے مشروط ہے۔