امریکہ ایران مذاکرات کی پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔ روس

کسی بھی تنازعہ کے حل کے لئے فوجی طاقت کے استعمال کو مسترد کرنا ضروری ہے۔

June 5, 2026 · بام دنیا

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روس امریکہ اور ایران کے درمیان کم از کم کسی بھی سطح پر جاری مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت کے نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہی ہوگا لیکن ہم اس بات چیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جو کسی نہ کسی طرح پاکستانیوں کی ثالثی سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہو رہی ہے اور جس میں سعودی اور مصر بھی معاونت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ یہ بات چیت جاری رہے اور جو معاہدہ طے پائے گا اس میں ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم عرب ممالک ایران کے درمیان بات چیت کو فروغ دینا ضروری سمجھتے ہیں اور ہم اس میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خلیج فارس کے لیے سکیورٹی کا تصور موجود ہے،ہم نے حال ہی میں اسے اپ ڈیٹ کیا ہے اور اسے خلیج تعاون کونسل کے چھ ممالک اور تہران کو بھیجا ہے۔ ہم بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازعہ کے حل کے لئے فوجی طاقت کے استعمال کو مکمل طور پر مسترد کرنا ضروری ہے۔