بہاولپور میں کرنٹ لگنے سے2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

سیوریج ڈسپوزل موٹر چلانے کے دوران حادثہ پیش آیا

June 5, 2026 · قومی

فائل فوٹو

بہاولپور کے چک 88 ڈی بی میں کرنٹ لگنے  سے4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد سیوریج ڈسپوزل کی موٹر چلا رہے تھے۔ کرنٹ لگنے کے باعث چاروں افراد  موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں،  دیگر دو افراد مقامی رہائشی تھے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔