جرمنی کی شہریوں کو بحرین اور کویت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال بدستور ’انتہائی غیر مستحکم‘ ہے ،وزارتِ خارجہ
June 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
برلن: جرمنی نے اپنے شہریوں کو بحرین اور کویت کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جرمن وزارتِ خارجہ نے خاص طور پر بحرین کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال بدستور ’انتہائی غیر مستحکم‘ ہے۔
جرمنی نے خبردار کیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں ہوائی پروازوں پر نمایاں پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے وسط میں ایران نے بحرین اور کویت میں اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔
ایران کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی قشم جزیرے پر ٹیلی کمیونیکیشن مرکز پر امریکی حملے کے جواب میں کی گئی۔