129 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا: امریکی دعویٰ
بحری محاصرے کے تحت 6 جہازوں کو غیر فعال کر دیا گیا ۔
June 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کے بحری محاصرے کے آغاز کے بعد سے اب تک 129 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے، جبکہ چھ دیگر جہازوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
سینٹکام کے مطابق یہ اقدامات اپریل میں شروع کیے گئے بحری محاصرے کے تحت کیے گئے ہیں۔
