ہیبرون کے قریب فائرنگ۔7 ماہ کا فلسطینی بچہ شہید

مغربی کنارے میں گاڑی پر گولیاں برسائی گئیں۔ بچے کے والدین شدید زخمی

June 6, 2026 · بام دنیا

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر ہیبرون کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سات ماہ کا فلسطینی بچہ شہید ہو گیا۔

اسرائیلی فورسز نے ایک خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات ماہ کا شیرخوار بچہ گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے والدین زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد گاڑی گولیوں سے چھلنی ہو گئی اور اندر بچے کی بوتل اسی حالت میں موجود رہی جسے فائرنگ کے دوران ہاتھ نہیں لگایا گیا تھا۔