بھارتی چیف جسٹس سُوریا کانت کو برطانیہ میں شرمندگی کا سامنا
برطانیہ میں بھارتی چیف جسٹس کی تقریب میں صورتحال کشیدہ ہو گئی
June 6, 2026 · بام دنیا
بھارت کے چیف جسٹس سُوریا کانت کو برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
لندن کی ایک یونیورسٹی میں منعقدہ لیکچر کے دوران شرکاء نے بھارتی چیف جسٹس سے بھارت میں جمہوریت، اظہارِ رائے کی آزادی اور حکومت کی مخالفت کے حق سے متعلق سوالات کیے۔ اس دوران شرکاء نے ان کے مبینہ متنازع ریمارکس کا بھی حوالہ دیا جس پر ماحول کشیدہ ہو گیا۔
بھارتی نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والے چیف جسٹس سے تلخ سوال پوچھنے پر تقریب میں بد نظمی پیدا ہوگئی۔
ماڈریٹر نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ایک شرکاء نے بلند آواز میں کہا کہ حاضرین کا احترام کیا جانا چاہیے۔