ایران نے 6 درانداز دہشت گرد ہلاک کردیے
دراندازوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو قبضے میں لے لیا گیا ۔ایرانی بارڈر گارڈ
June 6, 2026 · بام دنیا
فوٹو ایرانی میڈیا
تہران: ایران نے 6 درانداز دہشت گردوں کو سرحد ی علاقے میں ہلاک کردیا۔
ایران نے زابل کے علاقے میں مشرقی سرحد پر دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
ایرانی بارڈر گارڈ کے کمانڈر علی اکبر جاوید نے کہا کہ دراندازی پر 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے، جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو قبضے میں لے لیا ہے۔