موساد میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں۔ نئے سربراہ نے عہدہ سنبھال لیا
رومن گفمین نئے سربراہ مقرر، برطرف نائب سربراہ کی شناخت خفیہ رکھی گئی
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں رومن گفمین نے منگل کو ادارے کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موساد کے بین الاقوامی تعلقات کے شعبے کے سربراہ نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جبکہ ادارے کے اندر مزید اعلیٰ افسران کی رخصتی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موساد کی قیادت میں حالیہ ردوبدل کے بعد مزید انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔ اس سے قبل ادارے کے نائب سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، جنہیں گزشتہ سال سیکڑوں ایجنٹس اور ایک ارب شیکل کے بجٹ کی نگرانی سونپی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق برطرف نائب سربراہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور انہیں صرف حرف “اے” سے منسوب کیا گیا ہے۔ موساد میں حالیہ تبدیلیوں کو ادارے کی داخلی تنظیم نو کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔