اقوام متحدہ میں اصلاحات جاری رہیں گی۔اسرائیل مخالف تعصب ختم کریں گے۔امریکہ
امریکی سفیر جف بارٹوس کا یو این نظام پر سخت مؤقف، بڑے پیمانے پرکٹوتیوں کا ذکر
امریکہ کے اقوام متحدہ میں سفیر جف بارٹوس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے اقوام متحدہ میں اصلاحات کے اقدامات اس ادارے میں امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کے خلاف مبینہ “غیر منصفانہ تعصب” کے خاتمے سے جڑے ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں جف بارٹوس نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کو پہلے ناممکن سمجھا جاتا تھا، تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور وژن کے باعث اس میں پیش رفت ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی اصلاحات کے تحت اب تک 3 ہزار بیوروکریٹک عہدے ختم کیے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال کے بجٹ میں 570 ملین ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے۔
امریکی سفیر کے مطابق اقوام متحدہ کے نظام میں مزید اصلاحات جاری رہیں گی اور اس ڈھانچے کو ختم کیا جائے گا جو ان کے بقول امریکہ اور اسرائیل کے خلاف غیر منصفانہ رویے کو سہارا دیتا ہے۔