امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی
فائرنگ کا یہ واقعہ ’’اولڈ ویسٹ اینڈ فیسٹیول‘‘ کے مقام کے قریب پیش آیا
June 7, 2026 · بام دنیا
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹو لیڈو پولیس کے ڈپٹی چیف جوئے ہیفرنان نے بتایا کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دو افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ’’اولڈ ویسٹ اینڈ فیسٹیول‘‘ کے مقام کے قریب پیش آیا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔