اسرائیل کا ایران میں میزائل تیار کرنے والی تنصیب پر حملہ
حملوں کا مقصد میزائلوں کی تیاری سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا، اسرائیلی دفاعی افواج
فوٹو سوشل میڈیا
تل ابیب: اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ایرانی شہر ماہشہر میں ایک پیٹروکیمیکل تنصیب پر اس کے حملوں کا مقصد میزائلوں کی تیاری سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا۔
آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ اس مقام کو ایرانی مسلح افواج ہتھیاروں کی تیاری کے لیے خام مال تیار اور برآمد کرنے کے لیے استعمال کر رہی تھیں اور یہ مواد بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے لیے اہم اجزا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔
جنوب مغربی ایران میں واقع ماہشہر پر حملوں کی تصدیق آئی ڈی ایف اور ایرانی سرکاری میڈیا دونوں نے کی ہے۔ تاہم کسی بھی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس میں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں۔