حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کا دعویٰ

بیت یاحون کے مضافات میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ بیان

June 8, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیروت: حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے آج صبح جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور اہلکاروں کے ایک گروپ پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

ٹیلیگرام پر ایک تازہ بیان میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیت یاحون کے مضافات میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کے مطابق یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے ’جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنوبی لبنان کے دیہات پر حملوں‘ کے جواب میں کی گئی۔

اسرائیل نے تاحال اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا اور یہ واضح نہیں کہ حملوں سے کتنا نقصان ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں کر رہی ہے جن کا مقصد اس کے بقول حزب اللہ کو شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنے سے روکنا ہے۔

دریں اثنا لبنان میں امریکی سفیر نے لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ لبنان، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات دوبارہ واشنگٹن میں شروع ہوں گے۔