مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خدشات۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ
برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ میں معمولی لیکن مسلسل اضافہ ریکارڈ
June 9, 2026 · کامرس
مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کیونکہ سرمایہ کار ایران اور اسرائیل کے بیانات کو دیکھتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر حالیہ کشیدگی میں وقفے کے باوجود ایران اور اسرائیل کی جانب سے مستقبل میں ممکنہ فوجی کارروائیوں کے اشاروں نے مارکیٹ میں بے یقینی کو بڑھا دیا ہے۔
منگل کے روز ابتدائی تجارتی سیشن میں برینٹ کروڈ آئل کے فیوچرز 13 سینٹ (0.14 فیصد) اضافے کے ساتھ 94.38 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 11 سینٹ (0.12 فیصد) اضافہ ہوا اور یہ 91.41 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔