خلیج ہرمز کے قریب امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ۔ٹرمپ کی تصدیق

حادثے کے باوجود امریکی عملہ محفوظ ریسکیو کر لیا گیا ہے

June 9, 2026 · بام دنیا

امریکی نیوز ادارے نیویارک ٹائمز کے مطابق خلیجِ ہرمز کے قریب ایک امریکی فوجی اپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، تاہم اس میں سوار عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے وقت ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پہلے ہی نازک صورتحال سے دوچار ہے اور کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجِ ہرمز کے قریب پیش آنے والے ایک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پائلٹ محفوظ ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ “پائلٹ خیریت سے ہیں، ہم کل اس واقعے کی رپورٹ جاری کریں گے، لیکن پائلٹ بالکل ٹھیک ہیں۔