ایران سے بات چیت میں امریکہ کا موقف مضبوط ہے۔امریکی نائب صدر
معاہدہ ہوا تو امریکی عوام کے لیے بڑی کامیابی ہوگی: جے ڈی وینس
June 9, 2026 · بام دنیا
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔
ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہداف حاصل کرنے کی بہتر پوزیشن میں موجود ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی اس تنازع کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے کیونکہ یہ ان کے مفاد میں نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایران اب مذاکرات کی میز پر واپس آ رہا ہے اور سنجیدہ تجاویز پیش کر رہا ہے جن کی تصدیق کی جائے گی۔
امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ اگر اس معاہدے تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے تو یہ امریکی عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔