تال سے تال ملا:ایرانی دھن پرٹرمپ کے رقص کی اے آئی وڈیووائرل

سیرا لیون میں ایرانی سفارتخانے کے اکاؤنٹ سے اے آئی ویڈیو جاری

June 9, 2026 · امت خاص

سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی اے آئی کلپ زیرِ بحث

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی تال کے ساتھ تال ملانے کی ایک مضحکہ خیز اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سیرا لیون میں ایرانی سفارتخانے کے نام سے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے یہ ویڈیو جاری کی گئی۔

ویڈیو میں امریکی صدر کو ایران کی تال کے ساتھ اپنی تال ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس میں وہ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفغاری کی تال سمجھ کر اس کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ قدم بہ قدم یہ سمجھ رہے ہیں کہ ایران کی دھن پر کیسے رقص کیا جائے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آمر صرف ایک ہی زبان سمجھتے ہیں۔