امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید
ملزم کو دہشت گردی میں معاونت اور یرغمال بنانے کے سنگین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے طویل قید کی سزا سنائی۔
امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید
امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے کے اغوا کیس میں ملوث طالبان کمانڈر کو امریکی عدالت نے 42 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
نیویارک کی عدالت نے ملزم کو دہشت گردی میں معاونت اور یرغمال بنانے کے سنگین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے طویل قید کی سزا سنائی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ حاجی نجیب اللہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2008 میں افغانستان میں امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے اور ان کے دو ساتھیوں کو اغوا کر کے تقریباً سات ماہ تک یرغمال بنائے رکھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم پر امریکی فوجی قافلوں پر حملوں میں معاونت کا بھی الزام ثابت ہوا۔
یہ مقدمہ امریکی عدالتوں میں انسدادِ دہشت گردی کے اہم ترین کیسز میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں یرغمالیوں کے اغوا اور عسکری کارروائیوں سے متعلق سنگین شواہد پیش کیے گئے۔