فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 627 روپے کی بڑی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 126 ڈالر 27 سینٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4200 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

June 10, 2026 · کامرس

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتیں نیچے آگئیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 126 ڈالر 27 سینٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4200 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 627 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 364 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 385 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 929 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 352 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 893 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔