ایران نے معاہدہ کرنے میں ’بہت تاخیر‘ کر دی، قیمت چکانی پڑے گی، صدر ٹرمپ

ایران ’مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے، وہ صرف باتیں کرتے ہیں اور عمل کچھ نہیں ، سوشل میڈیا پر بیان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنے میں ’بہت تاخیر‘ کر دی ہے اور اب سے اس کی ’قیمت چکانی پڑے گی‘۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ’مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے، وہ صرف باتیں کرتے ہیں اور عمل کچھ نہیں۔

انھوں (ایران) نے ایک ایسا معاہدہ طے کرنے میں بہت تاخیر کر دی، جو ان کے لیے بہترین ہو سکتا تھا، اب انھیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

خیال رہے ایران اور امریکہ کے درمیان بدھ کی صبح سے ہی کشیدگی جاری ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے ہیں۔

خیال رہے علی الصبح امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی افواج نے ایک ہیلی کاپٹر کو گرائے جانے کے جواب میں ایران میں کارروائی کی ہے۔