کراچی میں تین روزہ والی بال کوچنگ ورکشاپ
تربیتی کیمپ کا آغاز 12 جون کو ہوگا۔ابتدائی روز اہم سرکاری اور سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔
فائل فوٹو
کراچی: اسپورٹس فار لائف کے زیر اہتمام پاکستان والی بال فیڈریشن اور سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 12 تا 14 جون 2026 کو سندھ یوتھ کلب، گلستانِ جوہر کراچی میں ایک شاندار تین روزہ والی بال کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی روز اہم سرکاری اور سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔ جس کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔جس کا وقت صبح 9:30 سے شام 4:00 بجے تک ہوگا اور اس میں ملک کے مایہ ناز لیڈ ٹرینر سعید احمد خان سادی (سینیئر نیشنل کوچ)، پاکستان کی پہلی خاتون انٹرنیشنل ریفری شافعیہ ارشد علی، شہباز باجوہ اور محمد نواز حیدر چشتی شریک کھلاڑیوں اور شائقین کو جدید ترین تکنیکی و عملی تربیت فراہم کریں گے۔
س ایونٹ کے سرپرستِ اعلیٰ چیئرمین پی وی ایف چوہدری یعقوب، جنرل سیکریٹری شاہ نعیم ظفر اور شاہد مسعود ہیں، جبکہ ورکشاپ کی رجسٹریشن فیس کیلئے خصوصی رعایت رکھی گئی ہے۔ شرکاء کو ٹی شرٹ، لنچ، ڈرنکس اور سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔